Make these drinks at Iftar time for quick relief from thirst throughout the day
These drinks are quick to prepare and are completely beneficial for the body's needs.
![]() |
Ramadan special drinks for iftar |
The holy month of Ramadan is here, and fasting people are looking for different drinks to recharge their energy during the breaking of the fast. A fresh and healthy drink at Iftar not only provides energy after breaking the fast, but also quenches thirst and dehydration throughout the day.
This Ramadan, you can make your fast more enjoyable by adopting these delicious and energizing drinks. These drinks are quick to prepare and are completely beneficial for your body needs.
Anise-lemon drink
Prepare a quick refreshing drink by adding fennel, lemon juice, black pepper, black salt, mint leaves and ice cubes. This drink not only hydrates you but also helps in detoxifying the body.
Lychee and gulkand juice
Lychee and gulkand syrup is not only energizing but also gives you complete relaxation. Use lychee, soaked gram seeds, sugar and gulkand to make it. Mix this mixture well with ice cubes and serve cold.
Date shake
Date shake is a great source of quick energy. Grind the date seeds in milk and add your favorite fruits like banana, sputa and dry fruits like almonds and cashews and serve cold. This shake will give you full energy.
Pink lassi
Add rose water and sugar to the curd and blend and add some ice cubes and serve chilled. This lassi is the best choice to break the fast and gives you comfort.
Almond-Pistachio Milkshake
Add almonds, pistachios, sugar, ice cubes to the milk and blend and serve chilled. You can also use custard powder to thicken this milkshake if you want.
دن بھر کی پیاس سے فوری نجات کیلئے افطار کے وقت یہ مشروبات بنائیں
یہ مشروبات جلدی تیار ہو جاتے ہیں اور جسمانی ضروریات کے لیے مکمل طور پر مفید ہیں۔
رمضان کا مقدس مہینہ آچکا ہے، اور روزہ دار افطار کے وقت اپنی توانائی کو بحال کرنے کے لیے مختلف مشروبات کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ افطار کے وقت ایک تازہ اور صحت بخش مشروب نہ صرف روزہ کھولنے کے بعد توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ پورے دن کی پیاس اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔
اس رمضان میں آپ ان مزیدار اور توانائی بخش مشروبات کو اپنا کر اپنے روزے کو مزید خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ یہ مشروبات جلدی تیار ہو جاتے ہیں اور آپ کی جسمانی ضروریات کے لیے مکمل طور پر مفید ہیں۔
سونف-لیموں کا مشروب
سونف، لیموں کا رس، کالی مرچ، کالا نمک، پودینے کے پتے اور آئس کیوبز ڈال کر ایک تیز تروتازہ مشروب تیار کریں۔ یہ مشروب نہ صرف آپ کو ہائیڈریٹ کرتا ہے بلکہ جسم کو ڈیٹاکسفائی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
لیچی اور گلکند کا رس
لیچی اور گلکند کا شربت نہ صرف توانائی بخش ہوتا ہے بلکہ آپ کو مکمل سکون بھی دیتا ہے۔ اسے بنانے کے لیے لیچی، بھگوئے ہوئے سبزے کے بیج، چینی اور گلکند کا استعمال کریں۔ اس مکسچر کو آئس کیوبز کے ساتھ اچھی طرح مکس کر کے ٹھنڈا سرو کریں۔
کھجور کا شیک
کھجور کا شیک فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ کھجور کے بیج نکال کر دودھ میں پیس کر اپنی پسند کے پھل جیسے کیلا، سپوتا اور خشک میوہ جات جیسے بادام اور کاجو ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔ یہ شیک آپ کو مکمل توانائی فراہم کرے گا۔
گلابی لسی
دہی میں عرق گلاب اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں اور کچھ آئس کیوبز ڈال کر ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔ یہ لسی روزہ کھولنے کے لیے بہترین انتخاب ہے اور آپ کو راحت فراہم کرتی ہے۔
بادام- پستا ملک شیک
دودھ میں بادام، پستے، چینی، آئس کیوبز ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔ اگر آپ چاہیں تو اس ملک شیک کو گاڑھا کرنے کے لیے کسٹرڈ پاؤڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔